ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملک جل رہاہے اوربی جے پی خوشی منارہی ہے

ملک جل رہاہے اوربی جے پی خوشی منارہی ہے

Mon, 30 May 2016 11:19:46  SO Admin   INS India/SO news

 

ٹوئٹرپردگ وجے سنگھ کاحملہ،پوچھاکیایہی رام راج ہے؟
نئی دہلی29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت کے دو سال کے جشن پرکانگریسی لیڈر دگ وجے سنگھ نے اتوارپرٹوئٹر کے ذریعے وزیر اعظم پرحملہ بولا۔انہوں نے کہاکہ مودی جی کہہ رہے ہیں میراملک بدل رہا ہے آگے بڑھ رہا ہے۔ملک جل رہا ہے اور ہندوستان کا نیرو جشن منارہاہے۔کیا بی جے پی ؍سنگھ کایہی رام راج ہے۔دگ وجے نے اتوار کو مودی حکومت کے خلاف ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ داغے۔انہوں نے لکھاکہ طلبہ پر پڑھے لکھے لوگوں پر پولیس ڈنڈے برسا رہی ہے۔ہزاروں کروڑ خرچ کرکے جشن منایا جا رہا ہے۔خواتین دلتوں قبائلیوں پر جرم بڑھتے جا رہے ہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگڑتی جارہی ہے۔نوجوانوں کوروزگارمل نہیں رہا ہے ۔ نیپال سے صدیوں پرانے تعلق بگڑ رہے ہیں۔ خشک سالی پڑ رہی ہے پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے کسان سنار بلڈر خودکشی کر رہے ہیں بینک صنعتیں خسارے میں چل رہی ہیں برآمد کم کم ہورہی ہے۔

Share: